ساہیوال: موٹروے پولیس بھرتی ٹیسٹ میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر 6 امیدوار گرفتار

8

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 20 جولائی2024ء) ڈویژنل پبلک سکول کالج کے امتحانی سینٹر میں موٹروے پولیس میں جونیئر پٹرولنگ افسر کے ٹسٹ کے دوران چھ امیدواروں کو جعلی دستاویزات اور الیکٹرانک ڈیوائس لگا کر ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔واقعات کے مطابق کالج سینٹر میں امتحانی پرچہ برائے جونیئر پٹرولنگ افیسر شروع ہونے سے قبل انچارج انجم رمضان نے مشکوک امیدواروں کی تلاشی لی تو اس دوران چھ امیدوار زاہد محمود، اللہ یار ، محمد طارق، اقرار حسین، نور نبی اور محمد رضوان خان سے الیکٹرانک ڈیوائس چھ برآمد ہوئیں جن پران امیدواروں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس سٹی نے انجم رمضان کی مدعیت میں مقدمہ 420, 468, 471 اور پنجاب یونیورسٹی اینڈ بورڈ ایکٹ کی پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے امیدواران کو حراست میں لے لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں