ساہیوال: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 5 سالہ بچی جاں بحق

8

ساہیوال (این این آئی) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 5سالہ بچی ایمان فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے کیبل آپریٹرکے بیٹے عبد اسلام کی بچی ایمان فاطمہ کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تو بچی کو چلڈرن وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں بچی کو انجکشن لگایا گیا تو بچی لمحوں میں دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق
بچی کا باپ میڈیکل سٹور سے تازہ ادویات اور انجکشن لے کر گیٹ پر کھڑارہا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر وارڈ میں داخل نہ ہونے دیا تاکہ اسے بچی کی موت کا علم نہ ہوسکے۔ایک گھنٹے کے بعد اس کی بچی کی لاش ورثا کے سپرد کردی گئی جس پر ورثا نے احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اس کے دو بچے فوڈ پوائزننگ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں