ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 89 سکس آر میں ایک دکاندار کے بھانجے کو ڈاکوؤں نے گولی ماردی۔ واقعات کے مطابق دکاندار محمد افضل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پسٹل چل جانے سے ایک ڈاکو اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد ڈاکوؤں نے اپنے ساتھی ڈاکو کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر شام دکاندار کے نور پور سے آئے ہوئے 25سالہ مہمان بھانجے کو گولی مار کر موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار ہوگئے۔زخمی نوید مجید کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی داخل کرادیا ہے جہاں زخمی کی حالت نازک ہے۔ پولیس فرید ٹاؤن نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔