نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں خاتون ٹیچر کا 10 ویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ ’’رومانوی‘‘ فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد حکام نے خاتون ٹیچر کو معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ “فوٹو شوٹ” چکبالا پور میں ایک مطالعاتی دورے کے دوران ہوا۔حکام کے مطابق خاتون ٹیچر پشپالتھا آرمروگملا گاؤں کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ٹیچر ہیں۔ تصاویر میں خاتون کو طالب علم کو گلے لگاتے اور بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Where are we heading as a society ?
Pictures and videos from a romantic photoshoot of a government school teacher with a Class 10 student in Karnataka’s Murugamalla Chikkaballapur district, went viral, following which the student’s parents filed complaint with the Block… pic.twitter.com/WviIHtOP3J
— Amit Singh Rajawat (@satya_AmitSingh) December 28, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے خاتون ٹیچر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ لڑکے کے والدین نے ایجوکیشن آفیسر سے شکایت درج کرائی اور خاتون ٹیچر کے رویے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا صارفین میں بھی غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ایک صارف نے کہا کہ “طالب علم کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، وہ بے قصور نہیں ہے،” ایک صارف نے تبصرہ کیا “استاد عملی طور پر اپنے طالب علم کو محبت کے پوز بنانے کی تربیت دے رہی ہے۔”