ساہیوال: بے روزگار نو جوان ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی

13

ساہیوال(این این آئی) قادر آباد ریلوے لائن کو ل پاور پلانٹ کے قریب بے روزگار نو جوان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر جان دے دی ۔تفصیلات کے مطابق چک 57پانچ ایل کے شوکت علی محنت کش کے 35سالہ بیٹے محمد وسیم کا کوئی روزگار نہ تھا جب کبھی ایک دن کی مزدوری پر جا تا اور چار چار دن کوئی مزدوری نہ ملتی تو والدین کی ڈا نٹ ڈپٹ سے تنگ آچکا تھا آج بھی اسے مزدوری نہ ملی اور بے روزگاری سے تنگ آکر ایک ایکسپریس ٹرین کو آتے دیکھ کر کو د گیا جس سے اسکی لاش کے ٹکڑے ہو گئے ۔ پولیس یو سف والا نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کے ورثاء کے حوالے کر دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں