سوات میں پولیس اسٹیشن کے قریب خود کش دھماکا، 9 شہید

9

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں 9 افراد شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔آرپی اوملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 9 افراد شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار اور4 شہری شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے لئے مظاہرہ کیا جارہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق کبل پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا، خودکش حملہ آورپولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونےکی کوشش کررہا تھا۔آرپی اوملاکنڈ کا کہنا ہے کہ پولیس جوانوں نےخودکش حملہ آورکوپولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے روک دیا، پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس اسٹیشن، سی ٹی ڈی تھانہ، پولیس لائن کبل اور سہولت مرکز قائم ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں