اس سے پہلے کہ یہاں بھی جنتر منتر شروع ہو اشرافیہ کو سمجھ جانا چاہیئے: خواجہ سعد رفیق

2

اسلام آباد (انٹرنیشنل پریس ایجنسی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے حکمران اشرافیہ کو خبردار کیا ہے کہ حکمران اشرافیہ کو اس وقت سے بچنا چاہیئے جب یہاں بھی جنترمنتر شروع ہوجائے گا، کچی بستیوں سے لوگ ڈنڈے لے کر نکلیں گے اور جو سامنے آئے گا کچل دیں گے۔ انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکمران اشرافیہ اپوزیشن میں بھی ہے، حکومت میں بھی ہے اور ریاستی اداروں کے اندر بھی ہے، اب اس وقت سے بچا جائے جب یہاں بھی کوئی جنترمنتر شروع ہوجائے گا، میں آپ کو بتا دوں یہ جنترمنتر یہاں ہوجانا ہے۔وہ انڈیا تھا، وہاں طلباء بہت منظم تھے، کیونکہ وہاں لوگوں کی سیاسی گہرائی بہت زیادہ ہے، اس طرح وائلنس نہیں ہوا، ابھی بچت ہوگئی ہے۔لیکن اگر یہاں اس طرح ہوا، تو یقین کریں کچھ نہیں بچے گا، کچی بستیوں سے لوگ ڈنڈے لے کر نکلیں گے اور جو سامنے آئے گا کچل دیں گے۔ بھوک افلاس اور ناانصافی نے لوگوں کی بس کروا دی ہے۔
اگر پاکستان کی حکمران اشرافیہ اور ایلیٹ اس کو سمجھتی ہے اور میرا خیال ہے کہ جانتی ہے۔ پاکستان کی طاقتور اشرافیہ کو اس بات کا پتا ہے لیکن حقیقت کو ماننے سے انکاری ہے، ہمیں اس وقت سے بچنا ہے، پاکستان کی سول سوسائٹی وکلاء علماء دانشور،اور وہ سیاستدان جنہوں نے گلے میں غلامی کا طوق نہیں پہنا ہوا، ان کی تعداد کم ہے، کیونکہ ہر کسی نے گلے میں غلامی کا طوق پہنا ہوا ہے، ان سب لوگوں کو اکٹھا ہونا چاہئے اور قومی معاملات پر بات ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں