ساہیوال (آن لائن) سپیشل جج انٹی کرپشن ساہیوال عارف محمود خان نیازی نے تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی چچا بھتیجا کے خلاف تین کروڑ چودہ لاکھ سولہ ہزار روپے کرپشن کیس کے شریک ملزم تحصیل میونسپل آفیسر چیچہ وطنی عمر اویس کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری آٹھ اگست تک منظور کرلی ہے اورانٹی کرپشن ساہیوال سرکل سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔انٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے دو جون 2023 کو کنورژن فیس تین کروڑ چودہ لاکھ سولہ ہزار روپے خرد برد کرنے کے الزام میں سابق ارکان اسمبلی رائے حسن نواز ، رائے مرتضی اقبال اور تحصیل میونسپل آفیسر عمر اویس سمیت چھ افراد کے خلاف 166 ،409 ،420 پی سی اے درج کیا ہے۔