ساہیوال (آن لائن) نواحی چک 47 پانچ ایل میں ایک دکان کے زمیندار کے بیٹے رضوان شبیر کو دو موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار دی۔ رضوان شبیر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ جہاں اس کی حالت نازک ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔واقعات کے مطابق رضوان شبیر کا معمولی بات پر شبیر رحمانی سے جھگڑا ہوگیا ۔ جب رضوان شبیر دکان پر سودا لینے آیا تو موٹر سائیکل پر سوار شبیر رحمانی اور ا سکے دوست آئے اور رضوان شبیر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس یوسف والا نے شبیر حسین کی مدعیت میں مقدمہ 34 اور 324 ت پ درج کرکے ایک ملزم شبیر عثمانی کوگرفتار کرلیا ہے۔