ساہیوال میں بغیراجازت جلسہ پر امیر جماعت اسلامی سمیت 80 افراد کے خلاف مقدمہ

17

ساہیوال (این این آئی) بغیر اجازت جلسہ کرنے پر امیر جماعت اسلامی سمیت80سے زائد عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بغیر اجازت جلسہ کرنے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ،امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری سمیت 80سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جماعت اسلامی نے بغیر اجازت جلسہ شروع کردیا جس کے باعث ڈی ایچ کیو قیوم ہسپتال ساہیوال میں مریضوں کی آمدورفت اور علاج معالجے میں دشواری اور تعطل پیدا ہو ا، حافظ نعیم الرحمان سٹیج پر پہنچے تو شرکا نے پنڈال میں لوگوں کے درمیان غیر محفوظ طریقے سے آتش بازی شروع کردی۔متن میں کہا گیا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دوران تقریر حکومت وقت کو للکارتے ہوئے کہا یہ احتجاج نہیں ایک جنگ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں