ساہیوال، عام انتخابات کے لیے 232 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

67

ساہیوال(ایس این این) جنرل الیکشن 2024 کے لیےساہیوال کی تین قومی اسمبلی کی نشتوں پر 64 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔جب کہ سات صوبائی نشتوں پر 168 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔این اے 141 میں سابق ایم این اے عمران شاہ ولی ، سابق ایم این اے نوریز شکور، انوار الحق رامے،عمر اسحاق ،ہارون شاہ کھگہ سمیت 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔ این۔اے 142 میں سابق ایم این اے چوہدری اشرف ،عائشہ لودھی ، چوہدری زاہد اقبال ،چوہدری آصف،غلام فرید کاٹھیا، شھزاد سعید چیمہ سمیت 18 امیدواران نے جمع کروائے۔این اے 143 میں سابق ایم این اے رائے مرتضیٰ ،نعمان لنگڑیال ،شہزاد سعید چیمہ،رائے حسن نواز سمیت21 امیدوران نے کاغذات جمع کروائے ۔پی پی 198 میں سابق ایم پی اے ولایت شاہ کھگہ ،سجاد ناصر ،حافظ خالد ڈوگر،علی فتیانہ اور عمر اسحاق سمیت 18 امیدواران نے کاغذات جمع کروائے۔ پی پی 199 میں ملک ندیم کامران ،رانا آفتاب ،رانا۔جاوید نثار،سرمد شفقت ، چوہدری مبشرسمیت 33 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ پی پی 200 میں ملک محمد ارشد ،فیصل جلال ڈھکو،اسد خان بلوچ ،ہارون مغل سمیت 28 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔پی پی 201 نوید اسلم لودھی ،محمد یار ڈمرہ،یوسف کلاسن،شہباز خان مردانہ سمیت 27 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ پی پی 202 میں رانا ریاض ،شھزاد سعید چیمہ ،وحید اصغر ڈوگر اور شاہد منیر سمیت 20 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔ پی پی 203 میں نعمان لنگڑیال ،رائے مرتضیٰ اقبال ،حنیف جٹ، سمیت 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ پی پی 204 میں میجر سرور ،شاہد منیر ،عادل سعید،فلک شیر لنگڑیال سمیت 17 امیدوران نے کاغذات جمع کروائے ۔میدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا کام ریٹرنگ آفیسروں نے شروع کر دیا ہے ۔امیدواروں کی طرف سے اعتراضات داخل کرائے جا رہے ہیں اورہرحلقہ کے امیدواروں کو 31دسمبر تک اعتراضات دور کرنے اورجانچ پڑتال کیلئے 26دسمبر،27دسمبر،28دسمبر،29دسمبراور30دسمبرکو طلب کر لیا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں