امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

105

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں پاک بھارت سرحد کا نام اور اس کی لمبائی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
سوال میں لکھا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اسکی لمبائی کتنی ہے؟طالبعلم نے جواب میں لکھا کہ ’پاکستان اور بھارت کے درمیان ‘سیما’ کا نام سیما حیدر ہے جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے۔ دونوں ممالک کے بیچ اس کو لیکر لڑائی ہے‘۔

طالبعلم کے امتحانی پرچے کی تصویر کسی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طالبعلم کو اتنا انوویٹو جواب دینے پر ایکسٹرا مارکس ملنے چاہئیں۔ایک صارف نے اس کو ’گودی میڈیا‘ کے سائیڈ افیکٹس قرار دیا جبکہ ایک پاکستانی صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ ’یہ سیما تم ہی رکھ لو ہمیں لڑائی نہیں کرنی‘۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں