چیچہ وطنی(ایس این این) نواحی چک 10گیارہ ایل میں زہر یلا دودھ پینے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں،تین افراد بے ہوش اوردو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔واقعات کے مطابق اسی چک کے شرافت علی کے گھر خواتین اور بچوں نے زہریلا دودھ پی لیا جس میں چھپکلی گری ہوئی تھی دودھ پینے سے دو سالہ بچی زہرا،9ماہ کی امارہ جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کا باپ شرافت اس کی ماں آسیہ اور محمد احمد بچہ بے ہوش ہو گئے۔تینوں کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں دو کی حالت نازک ہے۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔