چیچہ وطنی(ایس این این) تھانہ کسووال کی حدود میں بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، درندہ صفت ملزم گرفتار. تفصیل کے مطابق تھانہ کسووال کے علاقہ درس کالونی میں 13 سالہ بچی عائشہ فاروق کو گھر میں اکیلا پاکر اس کے کزن نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا. ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹیگیشن اور DSP چیچہ وطنی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا تفصیل سے معائنہ کیا .ڈی پی او ساہیوال نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی چیچہ وطنی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کسووال ،سی آئی اے ٹیم اور آئی ٹی پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی. جس کوملزم گرفتار کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا.ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے سپیشل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے صرف 4 گھنٹے کے اندر ملزم ساجد عرف شہزاد ولد سعید قوم مغل سکنہ سکندر ٹاؤن کسووال کو گرفتار کر لیا جس پر آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا.