ساہیوال: رشتے سے انکار پر لڑکی کے منہ میں تیزاب ڈال دیا گیا

13

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 90چھ آر میں ایک محنت کش کی 16سالہ بیٹی کوثر پروین کو رشتہ نہ دینے کی رنجش پر منہ میں تیزا ب ڈال دیا گیا، کوثر پروین کوبے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیاجہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔تفصیلات کے مطابق عثمان نامی نوجوان نے محنت کش کی بیٹی کوثر پروین کار شتہ اپنے لیے مانگا ۔والدین کے انکار پر ملزم مشتعل ہو گیا۔چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کر کے زبردستی گھر میں داخل ہو کرملزم عثمان نے کوثر پروین کو ایک موبائل تھما دیااور یہ کہہ کر چلے گیا کہ اس سے موبائل پر بات کرنا۔لیکن کوثر پروین نے عثمان سے ناصرف بات کرنے سے انکار کردیا بلکہ موبائل کو بند کر کے رکھ دیا۔جس پر ملزم دوبارہ گھر میں گھس کر گیا اورتیزا ب کی بوتل لے آیا اورزبردستی کوثر پروین کے منہ میں تیزاب ڈال کرفرار ہو گیا۔ کوثر پروین نڈھال ہو کر گر گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس فرید ٹائون نے محمد لطیف کی مدعیت میں ملزم عثمان کے خلا ف مقدمہ 324 ، 336بی ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں