چیچہ وطنی،نوجوانوں کی فلاحی تنظیم پروب کے سالانہ کنونشن کا انعقاد

58

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے نوجوانوں کی فلاحی تنظیم پروب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن کا انعقاد۔ٹی ایم ہال چیچہ وطنی میں منعقدہ کنونشن کے خطاب کرتے ہوئے پروب کے صدر حافظ محمد احمد اور سلمان ڈوگر نے پروب کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ پروب شہر اور گردونواح کے ہر مستحق فرد تک راشن پہنچانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا عزم رکھتی ہے تاکہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو زندگی کی دوڑ میں شریک کیا جاسکے۔تنظیم کے ذمہ داران صفہان طاہر محمد اویس اور دیگر نے شرکا کو بتایا کہ امسال پروب کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ منعقد کیے جائیں گے ۔طلباء میں سکالرشپس تقسیم کرنے کے علاوہ معذور افراد کے لیے بازار قائم کیا جائے گا جہاں وہ اپنی روزی کما سکیں گے۔تنظیم کے زیر اہتمام ایک سلائی سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ طلباء کی رہنمائی کے لیے اساتذہ کی ایک کمیٹٰی بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا۔تقریب میں شہریوں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں