ساہیوال (بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے تعلیمی سیشن 2023 کے لئے آن لائن داخلے جاری ہیں اور انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ فارمز جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر کی گئی ہے۔کنوینئر داخلہ کمیٹی ڈاکٹر امتیاز احمد خان کے مطابق یونیورسٹی کے تمام انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ فرسٹ ایئر کے حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی سال میں تاخیر کو ختم کرنے کے لئے صوبے کی باقی یونیورسٹیوں کے ساتھ ہی داخلوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کا وقت ضائع نہ ہو۔ ڈاکٹر امتیاز احمد خان نے بتایا کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس سافٹ ویئر انجینرنگ اور بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی میں داخلے کیے جا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں
اسی طرح فیکلٹی آف لینگویج اینڈ لٹریچر کے تحت بی ایس انگلش اور ایم فل انگلش لینگویج میں داخلے جاری ہیں اور فیکلٹی آف لاء کے تحت ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور بی ایس کریمینالوجی میں بھی داخلے جاری ہیں تاہم ایل ایل بی میں داخلے کے لئے طلبہ و طالبات کو لاء ایڈمشن ٹیسٹ (LAT) پاس کرنا لازمی ہو گا۔ کنوینئر ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر امتیاز احمد خان نے یونیورسٹی آف ساہیوال میں جاری داخلوں کے بارے میں مزید بتایا کہ فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (BBA)، بیچلر آف بزنس اینڈ انفارمیشن سسٹم (BBIS)،ایم ایس بزنس ایڈمنسٹریشن اور پی ایچ ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلے کئے جائیں گے۔اسی طرح فیکلٹی آف سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیسٹری میں بی ایس کمیسٹری،بی ایس اپلائڈ کمیسٹری،بی ایس بائیو کمیسٹری اور ایم فل کمیسٹری جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف میتھ میں بی ایس میتھ میں داخلے ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف فزکس کے تحت بی ایس فزکس، ایم فل فزکس اور بی ایس الیکٹرونکس جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹکس کے تحت بی ایس سٹیٹکس میں داخلے کئے جا رہے ہیں۔اسی طرح فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی میں طلبہ و طالبات بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی اور ایم ایس کلینکل سائیکالوجی میں داخلہ لے سکتے ہیں جبکہ ایڈوانس ڈپلوما ان کلینکل سائیکالوجی میں بھی داخلہ جاری ہے۔ڈاکٹر امتیاز احمد خان نے بتایا کہ طلبہ و طالبات داخلوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے یہاں اپلائی پر کریں جبکہ مزید معلومات فون نمبر 0409200432سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔