ساہیوال (آن لائن) خواتین کی بے حرمتی،عصمت دری اور دو کوزخمی کرنے پر 8ملزموں کے خلاف مقدمات درج۔ تین گرفتار۔چک82چھ آر میں الیکٹریشن محمد عباس کی بیوی اور پڑوسن میں معمولی لڑائی کے بعد جنید مخدوم نے دو ساتھیوں کے ہمراہ دو خواتین کو پستول دکھا کر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ، کپڑے پھاڑ ڈالے ، تشدد کیا اورگھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے ۔ فتح شیر کالونی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ساجد چھوٹو، قادر، تصور بودی اور دو نامعلوم ساتھی زبردستی محنت کش اعجاز احمد کے گھر داخل ہو گئے اور اعجاز احمد کی بیوی اور بچوں پر تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔ خواتین کی عصمت دری کی ۔ کپڑے پھاڑ ڈالے اور فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر نے دو مقدمات درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔