ساہیوال: کھیل نوجوانوں کی صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہیں:ڈپٹی کمشنر

7

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کی صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہیں اور بچوں کی تعلیم کے ساتھ عملی تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہو گا۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال میں آزادی ہاکی کپ 2024 کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی ۔ سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام اور ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آزادی ہاکی کپ 2024 کا فائنل میچ تحصیل ساہیوال اور تحصیل چیچہ وطنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، دلچسپ مقابلے کے بعد تحصیل چیچہ وطنی کی ٹیم نے پینلٹی شوٹس پر جیت اپنے نام کی۔ڈپٹی کمشنر نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور سکول انتظامیہ کی کامیاب کوشش کو سراہا اور سکول کے بچوں میں اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔قبل ازیںگورنمنٹ گرلز ماڈل پائلٹ سکینڈری سکول میں تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی کی ٹیموں کے مابین ہاکی میچ کھیلا گیا۔ تحصیل ساہیوال کی ٹیم نے 0-4سکور سے کامیابی اپنے نام کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے سکول کے لان میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا اور طالبات پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں۔ آخر میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام نے کوچز اور میچ ریفری کو تعریفی اسناد بھی دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں