ساہیوال (این این آئی) نواحی چک65پانچ ایل سے ایک زمیندار محمد حنیف ملک کی 15سالہ پوتی طالبہ فردوس کو کیری ڈبہ میں سوار میاں بیوی رمضان اور پروین اختر زبردستی اغوا کر کے فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق فردوس اور اس کا بھائی شان گھر پر تھے کہ ملزم زبردستی گھر میں داخل ہو ئے اور بچی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے 5لاکھ روپے مالیت کے زیوات اور نقدی بھی لے گئے۔پولیس یوسف والا نے دادا محمد حنیف ملک کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ363ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی بچی کا کوئی سراغ چل سکا۔