ساہیوال (این این آئی) نواحی چک 56جی ڈی میں سول عدالت کے بیلف غلام جیلانی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غلام جیلانی سول عدالت کے بیلف نے اپنے آبائی چک سے رہائش ساہیوال شہر منتقل کر لی اور اپنا ملکیتی احا طہ رحمت علی سگھلا کو فروخت کر دیا جس کا محمد اشرف سگھلا، اس کے دو بیٹوں محمد ضماد ، محمد عماراور کزن محمد سرفراز نے برا منایا ۔ گزشتہ شام ساڑھی7بجے جب غلام جیلانی اپنے چک احاطہ خالی کرانے گیا تو 223بور کلاشنکوف سے مسلح موٹر سائیکل سوار محمد ضماد اور محمدعمار نے برسٹ مار کر غلام جیلانی کو ہلاک کر دیا او رفرار ہو گئے۔پولیس بہادر شاہ نے مقتول کے بیٹے فیضان جیلانی کی مدعیت میں مقدمہ34, 302چار ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے اور دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔