ساہیوال( ایس این این )بچوں کے لیے خوشخبری! محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں شدید گرمی کے باعث اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 28 مئی سے تمام تعلیمی ادارے تعطیلات گرما کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب ے مطابق کل 21 مئی سے تمام تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں شدید گرمی کی وجہ سے تمام سکول و کالجز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے گیارہ بجے تک تدریسی عمل انجام دیں گے۔