لاہور: بنیان مَّرْصُوْص کل بروز جمعہ 16 مئی 2025ءکو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ، قرآن خوانی ،دعائیں اور توپوں کی سلامی کے ساتھ ساتھ مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ، اورحکومتی سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی ، مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025ء کویو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا