طلباء حصول علم پر توجہ مرکوز رکھیں، کمشنرکا پوزیشن ہولڈر طلباء سے خطاب

15

ساہیوال(ایس این این)کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئر پرسن ساہیوال بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شعیب اقبال سید نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں اور اپنی شخصیت کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھی حصہ لیں، و ہ یہاں ڈی پی ایس آڈیٹوریم میں ساہیوال بورڈ کے میٹرک 2024امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں اول آنے والوں کو 20ہزار،دوم کو 15اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 10ہزار روپے نقد انعام دیئے گئے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی اور محکمہ تعلیم کے افسران،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ زندگی میں ملنے والی کامیابیوں سے مطمئن نہیں ہونا بلکہ مزید محنت کرنی ہے تاکہ والدین اور اساتذہ کے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے ساتھ ملک و قوم کی ان سے وابستہ توقعات بھی پوری ہو سکیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے امتحانی نتائج کی بروقت تیاری پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کسی شکایت کے بغیر میٹرک امتحانات کا انعقاد اور نتائج کی تیاری ایک مشکل کام ہے جو انہوں نے کمال ذمہ داری سے سر انجام دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں