ساہیوال(ساہیوال نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے میٹرک سالانہ امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔بورڈ کی پریس بریفنگ کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ساہیوال کے محمد علی آصف نے 1190 نمبر لےکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔فالکن پبلک سکول اوکاڑہ کے حسان کاشف اور پریمئیر ہائی سکول اوکاڑہ محمد حارث نے 1187 نمبر لے کر دوسری جبکہ مثالی زکریا سکول کمیر کے ثنا اللہ ار ڈان ہائی سکول چیچہ وطنی کی خوشبخت نے 1185 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں ایم سی ہائی سکول چیچہ وطنی کی جویریہ سلیم نے 1120 نمبر کے لر پہلی، پرائیویٹ طالبہ مریم بی بی نے 1116 نمبر لے کر دوسری جبکہ پرائیویٹ طالبہ علیزہ فاطمہ نے 1112 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بورڈ کے مطابق سالانہ امتحان 2024ء میں 74022 طلباء نے داخلہ فارم جمع کروائے جب کہ 73149 طلبا نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 53199 طلبا کامیاب ہوئے ۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 72.73فیصد ٹھہرا۔مکمل نتیجہ کل 9 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کل ڈی پی ایس ساہیوال میں ہوگی۔