ریکوڈک میں اربوں روپے بے فائدہ جھونک دیے گئے: شہباز شریف

34

گوادر (ٹی وی نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں اربوں روپے جھونک دئیے گئے لیکن عوام کو دمڑی کا فائدہ نہیں ہوا۔گزشتہ دور حکومت میں بلوچستان کے تمام منصوبوں کو روک دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں بلوچستان کی ترقی کیلئے بہت کام ہوا،اس صوبے کو اللہ تعالٰی نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔
گزشتہ چار سال میں کوئی کام نہیں ہوا اور ہر چیز بند کر دی گئی تھی،سابق دور میں سی پیک منصوبوں کو آگے نہیں بڑھایا گیا۔ گزشتہ سال سیلاب آیا تو بلوچستان کے چپے چپے کا دورہ کیا،وفاق نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فی کس 25 ہزار روپے امداد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے،گوادر کو صاف پانی اور علاج کی سہولیات ملنی چاہئیں۔
گوادر پورٹ بن گیا مگر جہاز نہ ہونے کے برابر تھے،گوادر میں بڑے سے بڑے جہاز آ سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر سعودی عرب اور چین نے ہماری مدد کی،پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا۔ بلوچستان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا،بلوچستان میں سرمایہ کاری دوست ممالک سے آنی ہے۔ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گئے اس لیے خیر خواہوں کا احساس کرنا فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن ترقی نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں ترقی ہو،گوادر کو دنیا کا بہترین سی پورٹ بنانا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان رواں سال کپاس کی 10ملین بیلز کی بمپرپیداوار تک پہنچ جائے گا، ماضی میں کپاس کی پیداوار 3ملین بیلز گرچکی تھی،معاشی بحالی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کا موقع ضائع نہیں ہونے دیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں