ساہیوال ڈویژن سے 21 ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

16

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں، رہنماؤں اور تمام پارٹی کارکنان نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال ریجن سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کی مزید 21 وکٹیں گر گئی، پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت 9 ارکان نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔امجد این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے اور تینوں کو پاکپتن میں مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔اس کے علاوہ اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان نے پارٹی چھوڑ دی۔اس کے علاوہ ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے سانحہ نو مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما نوریز شکور بھی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں