ساہیوال(آن لائن) پولیس یوسف والا نے چک 97سکس آرمیں بار ہ سالہ بچے سے بد فعلی کرنے کے الزام میں امام مسجد ضیاء القاسم کو گرفتار کرلیا ۔واقعات کے مطابق طالب علم فیضان خالدبارہ سالہ مسجد گیا تو امام مسجد نے ڈرا دھمکا کر زبردستی بد فعلی کی اور قتل کی دھمکی دے کر خاموش کرادیا ۔ پولیس نے مقدمہ بچے کے باپ کی مدعیت میں 376ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔