ساہیوال، سول ہسپتال ،بلڈنگ اہلکار کرنٹ‌لگنے سے جاں بحق

45

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال آر اے بلاک امراض دل میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے بلڈنگ کا ورکر شہباز احمد ہلاک ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق آر اے بلاک میں تعمیراتی کام ہورہاتھا کہ محکمہ بلڈنگ کا ورکر بجلی کی تار سے شارٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا۔ جسے ہسپتال ایمرجنسی لایا گیا جہاں شہباز احمد ورکر نے دم توڑ دیا۔ ورکروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا کہ ٹھیکیدار کی غفلت کے سبب ورکر کی موت ہوئی ہے اس لیے ورکر کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں