علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آن لائن ورکشاپس 24 جون سے شروع ہوں گی

16

ساہیوال(بیورورپورٹ)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ڈاکٹر ملک احمر ذوالفقار نون نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار 2024 میں پیش کیے گئے پروگرامز بی ایڈ، بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ کی سمسٹر بہار 2024 کی آن لائن ورکشاپس 24 جون 2024 سے شروع ہو رہی ہیں جو 29 جون 2024 تک جاری رہیں گی۔ آن لائن ورکشاپس کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.پک پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ورکشاپ کے لنک پر شیڈول چیک کرنے کے بعد آن لائن ورکشاپ کلاس مائیکروسافٹ ٹیم ڈاؤن کے ساتھ اٹینڈ کریں تاکہ ورکشاپس کی حاضری متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کی آسانی کے لیے ورکشاپ کی اطلاع ان کے موبائل نمبرز پر بذریعہ ایس ایم ایس اور ان کے یوزر نیم اور پاسورڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ اگر کسی طلباء کو یوزر نیم اور پاسورڈ موصول نہ ہوا ہو تو وہ اپنے علاقائی دفتر سے اپنا داخلہ کی تصدیق کروائیں اپنی آئی ڈی یونیورسٹی کو ای میل کریں تاکہ آپ کو فوری آپ کا یوزر نیم اور پاسورڈ ارسال کیا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں