ساہیوال: چھٹی جماعت کا طالب علم دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار

18

ساہیوال (این این آئی) سپیشل جج انسدددہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار چھٹی جماعت کے طالب علم واصف کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ملزم کو دوبارہ 5جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے ملزم واصف کا چودہ یوم کا جسمانی ریمانڈ مانگا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 20جون کی شام 6بجے پولیس چوچک نے بونگی بھٹیاں میں منشیات فروشوں ساجد حسین، غلام قادر قادری، وسیم ریاض بھٹی کے اڈہ پر چھاپہ مار ا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی۔ گولیوں کی زد میں آنے کے باوجود عزیز الرحمن کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے بچ گیا۔7ملزم فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے سرکاری گاڑی تباہ ہو گئی۔پولیس چوچک نے مقدمہ 149, 148, 427, 186 353, 324ت پ 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے ایک ملزم کے بیٹے چھٹی جماعت کے طالبعلم واصف کو گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں