ساہیوال: عید کے روز 14 سالہ طالبہ اغوا

8

ساہیوال (این این آئی) نواحی چک87نو ایل میں ایک دودھ فروش نذیر احمد کی14سالہ بیٹی نادیہ طالبہ کو عید کے روز شام کو نا معلوم کار سوار زبردستی اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ واقعات کے مطابق نادیہ اپنی ماں اور دادی کے ہمراہ اپنے گھر سے پیدل اپنے رشتہ داروں کے گھر عید ملنے جا رہی تھیں کہ نا معلوم کار سوار زبردستی بچی کو اٹھا کر کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس غلہ منڈی نے نذیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ 363ت پ درج کر لیا ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی طالبہ بازیاب ہو سکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں