ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

41

ساہیوال(ایس این این) بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے نوجوان کو لوٹ لیا گیا۔ آرھتی ملک عمران اپنے ساتھی کے ہمراہ پاک پتن چوک کے بینک سے رقم نکلوا کر جارہا تھا کہ سرکی بازار میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔ ساہیوال میں کل ہونے والی دیگر وارداتوں میں 89 سکس آر میں غلام رسول سے موٹر سایئکل، کالج چوک میں عمر قدوس سے 8 لاکھ دس ہزار روپے جبکہ جیون سٹی سے انعم ظہیر سے 7 لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ لیے گئے۔ شہریوں نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں