ہوم تعلیم ساہیوال: انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات

ساہیوال: انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات

29

ساہیوال(ایس این این)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور انہی سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ تعلیم انسان کے کردار کو سنوارتی ہے اور زندگی میں آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے بے حد ضروری ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کرام بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی محنت کی بدولت آج وہ اس مقام پر پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس سکول میں انٹرمیڈیٹ امتحانات2024کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام، سیکرٹری بورڈ شیرباز، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت، پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے والدین اور اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ اپنے اچھے مستقبل کے لئے تعلیم پرتوجہ مرکوز کریں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بے حد ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے کا مفید شہری بن سکے- انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے یہ آج اس مقام پر ہیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر کمشنر شعیب اقبال سید نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں