ہوم تعلیم 12 مئی سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے: وزیر تعلیم

12 مئی سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے: وزیر تعلیم

157

ساہیوال(ایس این این)پنجاب بھر کے سکول،کالج اور یونیورسٹیزکل پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہاہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کااعلان کیاگیاتھا۔دوسری جانب بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیر 12 مئی سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق میٹرک کے پریکٹیکلز بھی کل سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ امتحان نہ دینے کی صورت میں تمام ذمہ داری طالب علم پر ہوں گی۔

 

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں