ساہیوال، ترقیاتی منصوبوں کا میٹریل چوری کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار

48

ساہیوال(آن لائن) پولیس فتح شیرنے محکمہ ہائی وے کے ہیڈ کلرک بیٹے ٹھیکیدار اعجاز چیمہ کو پسپ اور بلدیہ کی بجری کرش چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اورملزم کی ٹریکٹر ٹرالی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق پسپ اور بلدیہ کی بجری کرش چوری کی اکثر وارداتیں ہورہی تھی جس پر محکمہ کے ایک افسر محمد عامر خاں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں کرش بجری چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جس کے بعد پولیس فتح شیر نے محمد عامر خاں کی مدعیت میں مقدمہ379ت پ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا اور ٹریکٹر ٹرالی اپنے قبضہ میں لے لی ۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور گرفتار نہیں ہوسکا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں