بھٹو نگر: تیز رفتار کار کی رکشا کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق

7

ساہیوال(این این آئی)بھٹو نگر میں تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر۔ رکشہ ڈرائیور محمد عمر جاں بحق ہو گیا اور کار ڈرائیورخاتون موقع سے فرار ہو گئی۔واقعات کے مطابق صابر حسین کا باپ کیٹرنگ کا کام کرتا ہے جب صابر حسین کے بھائی محمد عمر کو رکشہ لوڈر نمبر 3676ایل ایکس سی میں بھٹو نگر گلی نمبر 4سامان دے کر بھیجا تو ایک کرولا کار نمبر 537ایل ای بی جس کو خاتون صباء شبیر چلا رہی تھی کار نے لوڈر رکشہ کو ٹکر ماری جس سے رکشہ تباہ ہو گیااور ڈرائیور محمد عمر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال پہنچایا گیا مگروہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس تھانہ سٹی نے صابر حسین کی مدعیت میں مقدمہ کار ڈرائیور خاتون صباء شبیر کے خلاف 279, 427, 320اور 34ت پ درج کر لیا اور خاتون ڈرائیور گرفتار نہیں ہوسکی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں