ساہیوال: ٹیوشن سنٹر جانے والی 2 طالبات اغوا

55

ساہیوال(این این آئی)الرزاق رائلز مڈھالی 87سے پولٹر ی فارم ڈائریکٹر کی دو بھتیجیوں طالبات عائشہ حبیب اور زاراحبیب کو دو مسلح افراد زبردستی اغوا کر کے رکشہ میں ڈال کرفرار ہو گئے۔

واقعات کے مطابق سکیم نمبر 3کے انیس الرحمن کے بھائی حبیب الرحمن کی دو بیٹیاں طالبات عائشہ حبیب 15سالہ اور زارا حبیب 16سالہ ٹیوشن سنٹر سے گھر جانے کے لیے نکلی تو مہر محمد نعیم اور نا معلوم ملزم رکشہ میں آ گئے اور اسلحہ کے زور پردونوں کو زبردستی اغوا کر کے رکشہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے انیس الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ 365بی ت پ درج کر لیا ابھی تک دونوں طالبات بر آمد نہیں ہو سکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں