ساہیوال:شادی کی تقریب سے دولہن کی بہن کا اغوا ،آبروریزی

12

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 16چودہ ایل میں شادی کی تقریب سے دولہن کی بہن کا اغوا، جبرا ً آبروریزی،ویڈیو بنا ڈالی،پولیس کواطلاع دینے پر ملزم نے گھر کو آگ لگا دی ۔واقعات کے مطابق اسی چک کے خادم حسین کی بیٹی کی شادی 19مئی کو ہو رہی تھی اورگھر والے بارات اور مہمانوں کی آئو بھگت میں لگے ہوئے تھے کہ تقریب کے دوران مصدق نامی ملزم نے دولہن کی بہن طیبہ 21سالہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرمیاں چنوں لے گیا اور کئی روز تک کمرہ میں بند کر کے آبروریز ی کرتا رہا اور اس کی برہنہ ویڈیو فلم بنا لی اور خاموش رہنے پر مجبور کیا۔


لڑکی والدین نے پنچائیت کے ذریعے جب بچی بازیاب کروا لی تو طیبہ نے بتایا کہ ملزم دو سال سے زناء کاری کا مرتکب ہو رہا ہے اور اسے شادی کا لالچ دیا ہوا تھاجس پر والدین نے پولیس کو اطلاع دی تو ملزم مصدق نے اس کے گھر کو آگ لگا دی جسے دیہاتیوں نے بجھا دیا۔ ملزم نے پھر دھمکی دی اگر پولیس کے پاس گئے تو اس کے خاندان کا بھیانک انجام ہو گا۔ پولیس کسووال نے ایک ماہ دس یوم کی تاخیر سے خادم حسین کی مدعیت میں مقدمہ 365بی، 376اور435ت پ درج کر لیا ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں