چیچہ وطنی ( نامہ نگار) چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں کار سوار نو سرباز ایک لاکھ روپے کے جعلی نوٹ دے کر دو بکرے لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق چک 4 چودہ ایل کے دوکاندار اشرف کے پاس چار کارسوار آئے اور پنکچر لگواتے ہوئے بکرے خریدنے کی باتیں کیں تو دکاندار نے اپنے بھتیجے حمزہ کو بلوا کر اس کے دو بکرے دکھائے تو ملزم ایک لاکھ روپے میں دو بکرے خرید کر بکرے کار میں ڈال کر لے گئے جس کے بعد جب پانچ ہزار روپے کی نوٹوں کی چیکنگ کی گئی تو نوٹ جعلی پائے گئے۔ پولیس کسووال نے محمد اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔