ساہیوال (اے پی پی) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال غزالہ یاسمین نے کم سن بچی سے زیادتی کرنے پر مجر م کو عمر قید کی سزا سنا دی۔تھانہ ہڑپہ کی حدود میں مجرم شاہد رفیق نے کم سن بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ ہڑپہ میں درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے شاہد رفیق کو دفعہ 376 اے کے تحت عمر کی قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ماہ مزید قید گزارنا ہو گی۔ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے سزا سناتے ہوئے مزید 5 لاکھ روپے تلافی کے طور پر بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔شاہد رفیق کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروا کر جیل بھیج دیا گیا۔