چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی علاقے 169 نائن ایل میں پولیس کا ڈاکوﺅں کے ساتھ مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک۔ دوڈاکو 168 نائن ایل سے واردات کرنے کے بعد فرار ۔ 169 نائن ایل میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا دوسرا فرارہونے ۔ عینی شاہدین کے مطابق جان بحق ہونے والے کا تعلق عارف والا سے بتایا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے اس گروہ نے علاقہ میں دہشت پھیلا رکھی تھی اور آئے دن وارداتوں سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکاتھا۔یہ ڈاکو مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس کا کہنا ہے بہت جلد ڈاکوﺅں کے دوسرے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔