ساہیوال: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شادمان ٹاؤن کا دکاندار جاں بحق

5

ساہیوال(ایس این این) شادمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مبینہ اطلاع کے مطابق ابراہیم خان پٹھان شادمان ٹاؤن  کریانہ سٹور والے اپنی دوکان پر ڈکیتی واردات کے دوران سر پر گولی لگنے سے ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم خان اپنی دکاندار پر موجود تھے کہ تین ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔ اس دوران ابراہیم خان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر وحشیانہ تشدد کے بعد گولی مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں