ساہیوال (این این آئی) عنائیت اللہ کالونی قبرستان میں نادار کے مرحوم اہلکارسعید احمد کی قبرکی بے حرمتی ،مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سعید احمد سیدفروری 2021میں وفات پا گیا تو اسے عمران ٹائون عنائیت اللہ کالونی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس قبر کی 17جولائی2024کو مرحوم کی بہن غلام فاطمہ نے پختہ کرا دیا اور دورود پاک ماربل پر لکھوا کر کتبہ نصب کر ا دیا جس پر افراد علی نواز، یوسف، کاشف اور عمران مانی مشتعل ہو گئے اور اسلحہ سے مسلح ہو کر آ گئے او ر قبر کی توڑ پھوڑ کر کے مسمار کر دی اورآیات کی بے حرمتی کی جب بہن نے پولیس کو 15پر کال کی تو پولیس کی آمد پر ملزم فرار ہو گئے۔لیکن پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج نہ کیا جب معاملہ پولیس حکام کے نوٹس میں آیا تو 15یوم کی تاخیر سے پولیس غلہ منڈی نے بہن غلام فاطمہ کی مدعیت میں مقدمہ297,427ت پ درج کر لیا ۔ پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔