ساہیوال(ایس این این) محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ گزشتہ ہفتے پنجاب کے 6 ڈویژنز میں سموگ اور آلودگی کی وجہ سے جمعہ تا اتوار تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج صبح لاہور اور گوجرانوالہ میںہونے والی بارش کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے.
سیکرٹری ماحولیات کے مطابق اب سکول بند رکھنے کی ضرورت نہیں. اس بنا پر تعلیمی ادارے اب پنجاب بھر میں پورا ہفتہ کھلے رہیں گے. سیکرٹری تعلیم نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو طلبا کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.