بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ساہیوال نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔ساہیوالبورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرد یا۔ ساہیوال بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن عائشہ اشفاق ڈی پی ایس چیچہ وطنی نے حاصل کی۔
چئیر مین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل اعجاز نے کامیاب طلباء و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے, بورڈ حکام نے کہا کہ یہ کامیابی طلباء کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہیومینٹیز میں گرلز میں عمارہ اشفاق پنجاب کالج اوکاڑہ نے تیسری، سونیا بی بی کیمبرج کالج نے دوسری، مریم فاطمہ چیچہ وطنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس میں عفیفہ اوکاڑہ نے تیسی، ایمان عامر ڈی پی ایس اوکاڑہ نے دوسری، عائشہ مریم پاکپتن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 23 ستمبر 2026 کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کو ڈوژنل پبلک سکول و ساہیوال کے آڈیٹوریم میں انعامات سے نوازا جائے گا، اس تقریب میں کمشنر ساہیوال، چئیر مین بورڈ فیصل اعجاز اور پرنسپل ڈی پی ایس ساہیوال اکبر علی سمیت کے اعلیٰ حکام، اساتذہ، والدین اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوں گے۔بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے اہم ہیں بلکہ طلباء میں تعلیم کے فروغ اور محنت کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت اہم ہیں۔







