ساہیوال بورڈ نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا

81

ساہیوال(ایس این این) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ساہیوال نے میٹرک پہلے سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور پر ساہیوال، اوکاڑہ اور عارفوالہ کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔مجموعی طور پر پہلی پوزیشن  گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 168/9-L ساہیوال کے طالب علم منصف بشیر اور نیو بیکن ہاؤس ہائی سکول، قبولہ روڈ، عارفوالہ کے طالب علم عبداللہ ناصر نے 1191 نمبر لے کر مشترکہ طور پر حاصل کی۔ بیسٹ انٹرنیشنل سکول سسٹم ہائی سکول فار گرلز، قبولہ، عارفوالہ کی طالبہ رابیتہ رمضان نے 1190 نمبر حاصل کر کے دوسری جب کہ الائیڈ سکول اوکاڑہ کے محمد منیب احمد اور ایجوکیٹرز گرلز ہائی سکول، سر سید کیمپس، حجرہ شاہ مقیم کی آمنہ عامر نے یکساں نمبر 188 لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک کے امتحان میں مجوعی طور پر 84159 طلبا نے شرکت کی جن میں سے 54788 طلبا نے کامیاب حاصل کی۔ اس طرح ساہیوال بورڈ کا نتیجہ 65۔10 فیصد رہا۔

بوائز سائنس گروپ پوزیشنز

پہلی پوزیشن (1191 نمبر):

منصف بشیر، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 168/9-L ساہیوال

عبداللہ ناصر، نیو بیکن ہاؤس ہائی سکول، عارفوالہ

دوسری پوزیشن (1188 نمبر):

محمد منیب احمد، الائیڈ سکول جناح کیمپس، اوکاڑہ

تیسری پوزیشن (1187 نمبر):

ریان شاہد، ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج، ساہیوال

گرلز سائنس گروپ پوزیشنز

پہلی پوزیشن (1190 نمبر):

رابطہ رمضان، بیسٹ انٹرنیشنل سکول سسٹم، قبولہ، عارفوالہ

دوسری پوزیشن (1188 نمبر):

امینہ عامر، دی ایجوکیٹرز گرلز ہائی سکول، حجرہ شاہ مقیم، اوکاڑہ

تیسری پوزیشن (1185 نمبر):

ہادیہ امجد، گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول، اوکاڑہ

بوائز آرٹس گروپ پوزیشنز

پہلی پوزیشن (1092 نمبر):

عبدالرحمن لطیف، پرائیویٹ امیدوار

دوسری پوزیشن (1065 نمبر):

داؤد ظفر، گورنمنٹ ہائی سکول 109/12-L، چیچہ وطنی

عبدالرحیم محمدی، گورنمنٹ ہائی سکول، حجرہ شاہ مقیم، اوکاڑہ

تیسری پوزیشن (1053 نمبر):

حذیفہ، پرائیویٹ امیدوار

گرلز آرٹس گروپ پوزیشنز

پہلی پوزیشن (1145 نمبر):

فاطمہ، گورنمنٹ بنات الاسلام ہائی سکول، ساہیوال

دوسری پوزیشن (1114 نمبر):

مناہل سعید، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 144/9-L، ساہیوال

تیسری پوزیشن (1112 نمبر):

کنزہ عاطف، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 98/6-R، ساہیوال

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں