ہوم تعلیم ساہیوال: کمشنر کی زیر صدارت ڈی پی ایس کے انتظامی امور کا...

ساہیوال: کمشنر کی زیر صدارت ڈی پی ایس کے انتظامی امور کا جائزہ اجلاس

26

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرصدارت ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج اور کیمبرج کیمپس کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان، پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پرنسپل ڈی پی ایس محمد اکبر نے سکول اور کیمبرج کیمپس کے انتظامی امور، تعلیمی ماحول اور جاری انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے سکول کی عمارتوں کی مینٹیننس، وائٹ واش اور دیگر ضروری مرمتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی و مرمتی کام بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ طلبہ کو بہتر، محفوظ اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔انھوں نے ڈی پی ایس ساہیوال کے مردانہ اور زنانہ سٹاف رومز میں اے سی لگانے کی بھی منظوری دی. ان کا کہنا تھا کہ بہترین ماحول سے ہی بہترین تعلیم و تدریس کا عمل ممکن ہے. انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، لہٰذا ڈی پی ایس اور کیمبرج کیمپس میں تمام ضروری انتظامی اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں