حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا اور وزارت پیٹرولیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت توانائی سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے، جس کا اطلاق 12 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 6 روپے 19 پیسے کے اضافے کے بعد 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔







