یونیورسٹی آف ساہیوال میں سیکیورٹی گارڈز کا ملازمہ سے گینگ ریپ

21

ساہیوال(این این آئی) یونیورسٹی آف ساہیوال میں ایک سیکورٹی ملازمہ نمرہ سی5سیکورٹی گارڈز کا گینگ ریپ،برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ کو دبا ئے رکھا، انتظامیہ نے متاثرہ خاتون ملازمہ سمیت 6سیکورٹی گارڈ نوکری سے برطرف کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق چک85چھ آر کی لڑکی نمرہ افضل یونیورسٹی آف ساہیوال میں سیکورٹی ملازمہ تھی کہ اسے محمد اکرم گجر سیکورٹی سپروائزر، محمد مزمل فتیانہ سیکورٹی گارڈ، شوکت سیکورٹی گارڈ ،محمد سالک اور محمد قاسم نے زبردستی کمرے میں لے کر باری باری ہوس کا نشانہ بنایا اور زناکاری کے دوران برہنہ ویڈیو بنا لی اور بلیک میل کرکے بار بار آبروریزی کرتے رہے۔جس پر اس کی حالت خراب ہو گئی توہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ معاملہ یونیورسٹی انتظامیہ کے نوٹس میں آیا تو انتظامیہ نے معاملہ کو دبائے رکھا اور آخر کار متاثرہ لڑکی سمیت تمام ملازمین کو نوکر ی سے برخاست کر دیا۔پولیس سول لائنز نے چار ماہ کی تاخیر سے نمرہ افضل کی مدعیت میں5ملزموں کے خلاف مقدمہ 375اے اور292سی ت پ درج کر کے 3ملزموں کو گرفتار کرلیااور تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں